راول پنڈی:آکسیجن فیکٹری میں دھماکا،2 افراد جاں بحق

SAMAA | - Posted: Jun 5, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 5, 2021 | Last Updated: 2 months ago

دھماکہ گیس لیکج کے باعث پیش آیا۔

راول پنڈی میں آکسیجن فیکٹری میں دھماکے سے 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق ہفتے کی صبح روات کے علاقے چیمبر روڈ پر آکسیجن فیکٹری میں سلنڈر دھماکا ہوا۔ واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو پمز  اسپتال  منتقل کرديا گيا۔

ریسکیو حکام نے کہا ہے کہ دھماکہ گیس لیکج کے  باعث پیش آیا۔ دھماکے سے فیکٹری کی عمارت کی چھت شدید متاثر ہوئی ہے۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس سے علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا۔

علاقے میں گیس کی سپلائی بند کردی گئی ہے۔ پولیس نے شہریوں کو متاثرہ عمارت سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube