Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

حافظ آباد:ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی، 35کروڑ روپےمالیت کی گندم برآمد

SAMAA | - Posted: Jun 5, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 5, 2021 | Last Updated: 5 months ago

متعدد گودام سیل کردیے گئے

ڈپٹی کمشنر حافظ آباد نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک لاکھ 55 ہزار گندم کی بوریاں برآمد کرلیں۔

ڈپٹی کمشنر نورش صباء عہدے چارج سنبھالتے ہی ذخیرہ اندوزوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا، ڈپٹی کمشنر نے حافظ آباد کی پانچ رائس ملز پر اچانک چھاپے مار کر غیرقانونی  ذخیرہ کی جانے والی گندم کی ایک لاکھ 55 ہزار بوریاں برآمد کر کے متعدد گودام سیل کر دیئے۔

نورش صباء کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں سے برآمد ہونے والی گندم کی مالیت 35 کروڑ 40 لاکھ ہے، گندم پاسکو حکام کے حوالے کردی گئی۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق گندم اسمگلنگ اور مہنگے داموں فروخت کے لیے ذخیرہ کی گئی تھی۔ ذخیرہ اندوز کسی رعایت کے مستحق نہیں ایسے عناصر کے خلاف بلا تفریق سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube