Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

امریکی فوجی انخلاکےبعدخطےکےحالات اہم ہونگے،عابد اتوزائی

SAMAA | - Posted: Jun 3, 2021 | Last Updated: 6 months ago
Posted: Jun 3, 2021 | Last Updated: 6 months ago

تجزیہ کار عابد کان اتوزائی کا کہنا ہے کہ آنے والے دن پاکستان، افغانستان اور اس خطہ کے ممالک کیلئے انتہائی اہم ہونگے۔

مردان میں صوبائی یوتھ اسمبلی کی جانب سے منعقد سیمینار سے خطاب میں صوبائی یوتھ اسمبلی کے چئیرمین عابد خان اتوزائی کا کہنا تھا کہ ‏ستمبر میں امریکا مکمل طور پر افغانستان سے نکل جائیگا تو کابل ایڈمنسٹریشن کیلئے بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا۔

یوتھ اسمبلی کے چئیرمین کا یہ بھی کہا تھا کہ اسلامی امارات افغانستان جو پہلےسے ہی آدھے سے زیادہ افغانستان پر حکومت کر رہی ہے، چاہیگی کہ وہ پورے افغانستان کا کنٹرول سنبھالے اور یہ ہی وجہ جنگ کا سبب بنے گی۔ جس کے نتیجے میں افغان مہاجرین کا رخ ایک مرتبہ پھر سے پاکستان کی طرف ہوجائیگا۔

انہوں نے کہا کہ ایسی صورت حال اگر ہوتی ہے تو پھر پاک افغان بارڈر بھر جائینگے۔ بین الاقوامی دباؤ بڑھے گا۔

عابد کان اتوزائی کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے دور میں بھی یہ ہی ہوا تھا کہ جس سے پاکستان کی سرزمین پر دہشتگردی بڑھی تھی اور سرحد پار سے دہشت گرد بھیس بدل کر مہاجرین کی شکل میں آگئے تھے۔

عابد کان اتوزائی کے مطابق عین ممکن ہے کہ امریکا افغانستان سے نکل تو رہا ہے لیکن وہ نہیں چاہیگا کہ وہ جو خلا چھوڑ کر جا رہے ہیں، وہ روس، چین یا پاکستان بھرے۔ اس لئے وہ امن قائم کیے بغیر افغانستان سے نکل جائینگے اور افغان حکومت اور امارات اسلامی افغانستان کے درمیان طاقت کی جنگ شروع ہوجائیگی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube