Monday, August 2, 2021  | 22 Zilhaj, 1442

پھلوں کے چمن سوات میں آلو بخارے کی بہار

SAMAA | - Posted: Jun 4, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 4, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فصل جون میں تیار ہوجاتی ہے، مقامی زمیندار

پھلوں کے گھر سوات میں کھٹے میٹھے اور خوش رنگ آلوبخارے کی بہار آگئی اور وہاں کے باغات سے اس خوش ذائقہ پھل کی ملک بھر میں سپلائی شروع ہوچکی ہے۔

تحصیل بریکوٹ میں سوات کی اس سوغات آلو بخارا یا آلوچہ کو دیدہ زیب ڈبوں میں پیک کرکے ملک بھر کی مارکیٹوں میں سپلائی کیا جا رہا ہے۔

مقامی زمیندار سید علی کا کہنا ہے کہ جون کے مہینے میں آلو بخارے کی فصل پک جاتی ہے پھر اسے احتیاط سے توڑا جاتا ہے تاکہ یہ خراب نہ ہو۔

مارکیٹ میں بہتر ریٹ ملنے پر باغ مالکان خوش تو ہیں مگر سبسڈی نہ ملنے پر حکومت سے نالاں بھی نظر آتے ہیں۔

باغ مالک طارق رفیق کا کہنا تھا ہے کہ ہم اس حوالے سے حکومت سے مطالبہ کرتے رہتے ہیں لیکن اس پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت ہمیں ادویات اور کھاد پر سبسڈی دے تو ہمیں بہت اچھا فائدہ ہوگا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube