Sunday, November 28, 2021  | 22 Rabiulakhir, 1443

خیبر پختونخوا میں افریقی اور بھارتی کرونا کے کیسز رپورٹ

SAMAA | - Posted: Jun 4, 2021 | Last Updated: 6 months ago
Posted: Jun 4, 2021 | Last Updated: 6 months ago

فائل فوٹو

سیکریٹری صحت خیبر پختونخوا نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ اور چینی ویرینٹ کے بعد اب صوبے میں افریقی اور بھارتی کرونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

سیکریٹری صحت کے مطابق کرونا سے متاثرہ ایک مریض میں بھارتی الفا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جب کہ 2 مریضوں میں جنوبی افریقہ کی بی ٹا کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرہ تنیوں مریضوں چند روز قبل یو اے ای سے وطن واپس پہنچے تھے۔

سید امتیاز حسین نے مزید بتایا کہ کرونا سے متاثرہ تینوں افراد کا تعلق پشاور سے ہے۔ 12 مریضوں کے نمونے ٹیسٹ کیلئے اسلام آباد بھیجے گئے تھے۔ بھارتی کرونا وائرس کے شکار شخص کی عمر 41 سال ہے۔ جنوبی افریقہ کے کرونا وائرس کے شکار افراد کی عمریں 18 اور 38 سال ہیں۔

سیکریٹری صحت کے پی نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ اور بھارتی وائرس تیزی سے پھیلتا ہے اور خطرناک ہے۔ عوام کرونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کریں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یو اے ای سے پاکستان آنے والے مسافروں کی بڑی تعداد کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی بھی تصدیق کی گئی تھی۔ مسافروں کا ایئرپورٹ پر ریپڈ ٹیسٹ لیا گیا، جس میں وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔

کرونا وائرس سے متعلق افراد کی فوری شناخت کیلئے ایئرپورٹ پر تربیت یافتہ کتوں سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔ پاک فوج کے یہ تربیت تافتہ کتے مشتبہ مریضوں کے سوائب ٹیسٹ سونگ کر مریض کی نشاندہی کرتے ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کتے براہ راست مسافروں کی جانچ نہیں کرتے۔ ان کتوں کو 24 مئی کو پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات کیا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube