بلاول کی تنقید پر فرخ حبیب کے جوابی وار

SAMAA | - Posted: Jun 4, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 4, 2021 | Last Updated: 2 months ago

بلاول کے والدصاحب بھی آئی ایم ایف کے پاس گئے،وزیرمملکت

وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے پاکستان پیپلزپارٹی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے والد صاحب بھی آئی ایم ایف کے پاس جاچکے ہیں، آج وہ معیشت کا رونا رو رہے تھے، پی پی پی نے سندھ کو مافیاز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا، بتائیں 13 سال سے حکمران جماعت نے سندھ کے عوام کیلئے کیا کیا؟، جتنی چاہے چیخ و پکار کرلیں این آر او نہیں ملے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کی تھی، جس میں ان کا کہنا تھا کہ رائے ونڈ کے وزیراعظم کو حکومت نے لندن بھیج دیا، عمران خان کیا دوبارہ عوام کو احتساب کے نام پر بے وقوف بنائیں گے، اب اِن کا جو احتساب ہوگا وہ عوام کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے پیپلزپارٹی پر جوابی تنقید کے نشتر برسائے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول کے والد صاحب بھی آئی ایم ایف جاچکے ہیں، بلاول آج معيشت کا رونا رو رہے ہیں، منی لانڈرنگ کا پیسہ آپ دینے کو تیار نہیں ہیں، پیپلزپارٹی کے دور ميں عوام لوڈ شيڈنگ اور گيس کو رو رہے تھے، آپ کی سندھ ميں 13 سال سے حکومت ہے، بتائیں کيا اقدامات کئے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ہماری ایکسپورٹ میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، ٹریکٹر، سیمنٹ اور موٹرسائیکلوں کی سیل میں اضافہ ہوا، ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس ہوگیا ہے، حکومتی کارکردگی بہتر ہے، معاشی اشاریے مثبت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے رائےونڈ کےوزیراعظم کو سزا کے باوجود لندن بھیج دیا، بلاول

انہوں نے بلاول سے سوال کیا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ میں غربت کے خاتمے کیلئے کیا اقدامات کیے؟، سندھ میں گندم چوری ہوگئی اور کہا گیا کہ چوہے کھا گئے، اگر آپ کو قرضوں کا ڈر ہے تو سوئس بینکوں کا پیسہ واپس لے آئیں، اسٹیل مل اور پی آئی اے آپ کے دور میں تباہ ہوئی، آپ کا کرپشن پر بات کرنا قیامت کی نشانی لگتی ہے، پیپلزپارٹی میں جو جتنی بڑی کرپشن کرے گا اسے اتنا بڑا عہدہ ملے گا۔

پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ آپ (بلاول) نے کوئی جدوجہد نہیں کی، پرچی پر چیئرمین بن گئے، پیپلزپارٹی نے سندھ کو مافیاز کے رحم وکرم پر چھوڑا ہوا ہے،  بتایا جائے 1600 ارب روپے سندھ میں کہاں لگے؟، بلاول صاحب بتائیں سندھ کے عوام کو کب ہیلتھ کارڈ ملے گا؟، جتنی چاہے چيخ و پکار کرليں اين آر او نہيں ملے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube