Thursday, August 5, 2021  | 25 Zilhaj, 1442

پنجاب بجٹ پر سينئروزراء کےاعتراضات، وزيراعلیٰ عثمان بزدار کےسخت جوابات

SAMAA | - Posted: Jun 4, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Jun 4, 2021 | Last Updated: 2 months ago

پنجاب کابينہ اجلاس ميں بجٹ پرسينئروزراء کے اعتراضات پر وزيراعلیٰ عثمان بزدار نے سخت جوابات ديئے۔

سماء کے نمائندہ خصوصی نعیم اشرف بٹ کے مطابق پنجاب کابینہ کے بجٹ کی تجاویز کے لیے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس ميں بجٹ پر سينئر وزیر راجہ بشارت نے اعتراضات اٹھائے اور کہا کہ بجٹ بن رہا ہے اور کچھ وزراء کو پتہ نہيں کہ ان کے محکمے کا کيا بجٹ ہوگا۔ اپنے محکمہ قانون کی بات کروں تو مجھے بھی کچھ پتہ نہيں ہے۔ اس پر راجہ بشارت کی سرزنش کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ آپ کيسے وزير ہيں کہ آپ کو پتہ نہيں۔ يہ آپ کا کام تھا کہ سيکرٹری سے بات کرتے۔

وزيرخزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت نے کہا کہ 5 ماہ پہلے بجٹ بننا شروع ہوا تھا تو آپ کو چاہيے تھا کہ ہمارے ساتھ رابطہ کرتے لیکن کسی نے ہم کو آگاہ نہیں کیا۔وزیرآب پاشی پنجاب محسن لغاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کا دفتر وزراء کے بجائے صرف سيکرٹريز سے ميٹنگ کرتا ہے۔

اس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ يہ ميرا اختيار ہے کہ جب جس کی ضرورت ہوگی اس کو ميٹنگ ميں بلاؤں گا چاہے وہ وزرا ہو یا کوئی سیکریٹری ہو۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube