پی ڈی ایم فوج کوحکومت گرانے کا کہہ رہی ہے

SAMAA | - Posted: Jun 4, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 4, 2021 | Last Updated: 2 months ago

حکومت سنبھالتے ہی مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑا

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی کوشش ہے کسی نہ کسی طرح حکومت گرا دیں اور اس مقصد کے لیے فوج کو کہہ رہے ہیں حکومت گرا دیں۔

اسلام آباد میں لودھراں تا ملتان شاہراہ اپ گریڈیشن و بحالی منصوبے کی سنگ بنیاد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب تک اپوزیشن کو این آر او نہیں مل جاتا وہ تنقید کرتے رہیں گے اور اپوزیشن کا تو مجھے پتہ ہے کہ انھوں نے تنقید کرنی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پہلے ہفتے ہی کہا گیا حکومت ناکام ہوگئی لیکن ہمیں حکومت سنبھالتے ہی مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت آتے ہی شروع ہوگیا کہ کہاں ہے نیا پاکستان اور ایسا تاثر پیدا کیا گیا کہ بٹن دباتے ہی نیا پاکستان بن جائے گا۔ ہم نے ڈھائی سال بہت صبر سے گزارے ہیں۔ پاکستان مشکل وقت سے گزر چکا ہے اب آنے والے دنوں میں قوم کو میں اور خوشخبریاں دیتا رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ کسی معاشرے میں بغیر جدوجہد کے ترقی نہیں آتی اور جن معاشروں میں قانون کی حکمرانی ہے وہاں چینی یا قبضہ مافیا نہیں ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جو حکومت کہتی تھی کہ ہم سڑکیں بنا رہے ہیں تو مراد سعید نے ثابت کیا سڑکیں بنانے کے علاوہ اور بھی کام ہیں۔ مراد سعید آپ نے پچھلی حکومت سے 3گنا زیادہ سڑکیں بنا دیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کے مقابلے میں پاکستان نے کرونا میں بہترین اقدامات کیے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube