Tuesday, December 7, 2021  | 2 Jamadilawal, 1443

سندھ حکومت کاتاجروں کولاک ڈاؤن میں نرمی کاعندیہ

SAMAA | - Posted: Jun 4, 2021 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 4, 2021 | Last Updated: 6 months ago

سندھ حکومت نے تاجروں کو لاک ڈاؤن میں نرمی کی خوشخبری سنادی۔

کراچی میں تاجر تنظیموں کے نمائندوں کے 72 گھنٹے کے الٹی میٹم نے سندھ حکومت کے صوبائی وزراء کراچی چیمبر میں آئے تو تاجروں نے دوٹوک کاروبار پر پابندیاں فوری ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

صوبائی وزیر سعید غنی اور اکرام اللہ دھاریجو کی کراچی چیمبر پہنچے تو تاجروں نے مطالبات کے انبار لگادیے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ تھانے منڈیاں اور پولیس کی چاندی ہوگئی ہے۔ لاک ڈاؤن کے نام پر پولیس گردی فوری بند کرائی جائے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں سختیاں برقرار رہیں گی،عذراپیچوہو

تاجروں کےمطالبات پر صوبائی وزراء نے تاجروں کو کاروباری اوقات بڑھانے کی يقين دہانی کرائی۔

سعید غنی نے کہا کہ کاروبار شام 6 بجے بند کرنے سے پريشان تاجروں کيلئے نرمی کی جارہی ہے، کاروباری اوقات کار بڑھانے کے سوال پر صوبائی وزیر نے کو واضھ جواب تو نہ دیا البتہ لاک ڈاؤن ميں نرمی کی خوشخبری سنائی۔

سندھ میں اسکولز کھولنے کا فیصلہ 4جون کو ہوگا،سعید غنی

 دوسری جانب سندھ کے صوبائی وزیر  تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ اسکولوں کو کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ آج (جمعہ) 4جون کو کرے گی۔

گزشتہ روز صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی سمیت سندھ  بھر میں کرونا وائرس سختیاں برقرار رہیں گی۔

واضح رہے کہ محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر میں 7 جون سے اسکولز کھولنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے ۔ جہاں بچوں کی حاضری 50 فیصد رکھی جائے گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube