اسلام آباد: پولیس اہلکاروں پر فائرنگ،2 اہلکار شہید

SAMAA | - Posted: Jun 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

اسلام آباد میں ملزمان نے فائرنگ کرکے 2 پولیس اہل کاروں کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق دونوں اہل کار سی ٹی ٹی آئی کالج کے چیک پوسٹ پر موجود تھے کہ ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی، جس سے دونوں موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

واقعہ تھانہ شمس کالونی کی حدود میں پیش آیا۔ اہل کار ایگل فورس کا حصہ تھے اور موٹر سائیکل پر علاقے کی پیٹرولنگ پر مامور تھے۔

ایس پی فدا ستی کے مطابق دونوں اہل کاروں کی لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جب کہ قانون نافذ کرنے والے اہل کاروں نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ناکے اور پیٹرولنگ پر موجود پولیس اہل کاروں کو ملزمان کی جانب سے متعدد بار حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

قبل ازیں رواں سال مارچ میں کنٹینرچوک میں پولیس وین پر فائرنگ کے نتیجے میں اہلکار قاسم شہید ہوگیا تھا، جب کہ فائرنگ سے 3 اہل کار زخمی ہوئے۔ واقعہ سیکٹر جی 13 میں اس وقت پیش آیا جب ایک سب انسپکٹر اور 2 پولیس کانسٹیبل معمول کی چیکنگ پر تھے کہ اہلکاروں نے اس دوران موٹرسائیکل سواروں کو روکا جس پر موٹرسائیکل پر سوار دو ملزمان نے فائرنگ کردی۔

اس سے قبل سال 2020 مئی میں تھانہ ترنول کی حدود میں پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 اہل کار جاں بحق ہوئے تھے۔ واقعہ رات 10 بجے کے لگ بھگ تھانہ ترنول سے 300 میٹر دور جی ٹی روڈ پر 26 نمبر چونگی کے قریب پولیس ناکے پر پیش آیا تھا، جس کی ذمہ داری کالعدم جماعت نے قبول کی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube