Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

فیصل آباد: نیند خراب کرنے پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا

SAMAA | - Posted: Jun 3, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 3, 2021 | Last Updated: 5 months ago

فائل فوٹو

فیصل آباد کے علاقے ساندل بار میں باپ نے نیند پوری نہ ہونے پر کم سن بیٹی کو نہر میں پھینک دیا۔

پولیس کے مطابق ابتدا میں ملزم تھانے آیا اور بیٹی کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرایا۔ ملزم کا ایف آئی آر میں کہنا تھا کہ وہ بیٹی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر چاول لینے گیا تھا، تاہم جب وہ واپس مڑا تو بیٹی موٹر سائیکل پر موجود نہ تھی۔ قریب موجود 8 سے 10 افراد کے ہمراہ بیٹی کو ڈھونڈنا مگر وہ نہ ملی۔

تین روز تک ملزم یہ ہی کہتا رہا کہ اس کی بیٹی کو اغوا کیا گیا ہے، تاہم ملزم کے متضاد بیانات پر خصوصی انٹیروگیشن ٹیم کے سامنے ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔

ملزم کا کہنا تھا کہ بچی میری تنگ بہت کرتی تھی، سونے نہیں دیتی تھی۔ جس وجہ سے میں نے یہ کام کیا اور نہر پر جا کر میں نے بچی نہر میں پھینک دیا۔ بچی غوطے کھا رہی تھی، جب مجھے یقین ہوگیا کہ اب اس سے نہیں نکلا جائے گا تو میں وہاں سے چلا گیا۔

پولیس کے مطابق بچی کی لاش نہر سے ملنے کے بعد ملزم پر شک گیا اور حراست میں لیا تو اس نے اقبال جرم کرلیا۔ پوسٹمارٹم کے بعد بچی کی لاش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube