Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

گوادر: پانی کے بحران کے باعث شہریوں کا احتجاج

SAMAA | - Posted: Jun 3, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 3, 2021 | Last Updated: 5 months ago

ملا موسیٰ موڑ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے سڑک کو آمدورفت کے لئے بند کردیا۔

گوادر میں بجلی کے بحران کے ساتھ ہی پانی کے مسائل بھی شہریوں کے لیے اذیت کا سبب بن رہے ہیں۔

گوادر میں جمعرات کو شہریوں نے پانی کے مسائل پر احتجاج کیا۔ جنوبی علاقوں میں کئی روز سے پانی کی قلت  کے باعث خواتین نے احتجاجاً ملا موسیٰ موڑ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے سڑک کو آمدورفت کے لئے بند کردیا۔ احتجاج کے باعث گوادرپورٹ اور فش ہاربر جانے والی سڑک پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملا کریم بخش وارڈ اورشادوبند وارڈ سمیت جنوبی علاقوں میں پانی کی فراہمی گزشتہ کئی روز سے بند ہے اورگھروں میں بھی پانی کا ذخیرہ ختم ہوچکا ہے۔شدید گرمی میں پانی کا حصول دشوار ہے۔

احتجاجی خواتین نے مطالبہ کیا کہ ملا کریم بخش وارڈ سمیت اطراف کے وارڈز میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔جب تک مطالبات تسلیم نہیں کئے جائیں گے،یہ احتجاج جاری رہے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube