Monday, January 24, 2022  | 20 Jamadilakhir, 1443

جاوید لطیف کا ضمانت پر رہائی کیلئے عدالت سے رجوع

SAMAA | - Posted: Jun 2, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 2, 2021 | Last Updated: 8 months ago
Javed Latif Interview Lhr 15-12

فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے ایم این اے جاوید لطیف نے ضمانت پر رہائی کے لیے سیشن عدالت سے رجوع کرلیا۔

جاوید لطیف نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہوں اور تحقیقات مکمل ہو چکیں لہٰذا اب جیل میں قید رکھنے کا اب کوئی جواز نہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، اس لیے عدالت ضمانت پر رہائی کا حکم دے۔

نظام میں خرابی کی نشاندہی کرنا غداری نہیں، جاوید لطیف

ایڈیشنل سیشن جج نے درخواست ضمانت پر فريقين کو 4جون کے لیے نوٹس جاری کر ديے۔

عدالت نے بدھ 2جون کو اشتعال انگیز تقریر کیس میں گرفتار جاوید لطیف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 جون تک توسیع کر دی۔

عدالت نے چالان جلد مکمل کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube