روجھان میں ڈاکوؤں کیخلاف پولیس آپریشن، مغوی پولیس اہلکار بازیاب

SAMAA | - Posted: Jun 2, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 2, 2021 | Last Updated: 2 months ago

دونوں پولیس اہکار خیریت سے ہیں

راجن پور کی تحصیل روجھان کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس آپریشن میں اہم کامیابی ملی ہے اور مغوی پولیس اہلکاروں کو بازیاب کروالیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان کےمطابق راجن پور میں کچے کے علاقے میں پولیس کی جانب سے جامع حکمت عملی اور موثر آپریشن کے تحت اہلکاروں کو بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ آپریشن کے نتیجے میں بازیاب ہونے والے دونوں پولیس اہکار خیریت سے ہیں۔

 پولیس ترجمان نے واضح کیا کہ مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے بدلے ڈاکوؤں کے ساتھی چھوڑے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور اس طرح کی گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

متعلقہ خبر:۔راجن پور: پوليس کا ڈاکوؤں کیخلاف گرينڈ آپريشن جاری

مغوی اہلکاروں کو گزشتہ 2 روز سے جاری آپریشن کے نتیجے میں بازیاب کروایا گیا ہے۔ ایلیٹ اہلکاروں کو 7 روز قبل پولیس پکٹ جیون سے اغواء کیا گیا تھا ۔

گرينڈ آپريشن ميں جدید اسلحے سے لیس1  ہزار اہلکار اور بکتر بند گاڑيوں نے حصہ لیا جبکہ ضرورت پڑنے پر رينجرز کو بھی الرٹ رکھا گیا تھا۔ آپریشن کے دوران ڈرون کیمروں سے مدد لی گئی اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ کیا گیا۔ پولیس آپریشن میں سونمیانی، ٹھٹھ پتن،کچی کپڑا،کچی جمال،کچہ میانوالی اور کچہ کراچی میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو ہدف بنایا گیا ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube