پاکستان کی پہلی کرونا ویکسین ’’پاک ویک‘‘ لانچ کردی گئی

SAMAA | - Posted: Jun 1, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 1, 2021 | Last Updated: 2 months ago

چینی ماہرین کی مدد سے تیار ویکسین سنگل ڈوز ہے

کرونا وائرس کیخلاف جنگ میں پاکستان نے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ ملک میں تیار پہلی کرونا ویکسین ’’پاک ویک" لانچ کر دی گئی۔ چینی ماہرین کی مدد سے تیار ویکسین سنگل ڈوز ہے، ایک لاکھ سے زائد خوراکیں تیار کرلی گئیں۔

پاکستان بھی کرونا ویکسین بنانے والے ممالک میں شامل ہوگیا، چینی ماہرین کی مدد سے مقامی طور پر تیار اور پیک کی گئی ویکسین ’’پاک ویک‘‘ لانچ کردی گئی۔

پاک ویک کرونا ویکسین کی فارمولیشن اور پیکنگ قومی ادارہ صحت میں مکمل کی گئی۔ ویکسین متعارف کرانے کی تقریب قومی ادارہ صحت میں منعقد ہوئی، جس میں سربراہ این سی او سی اسد عمر، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

مزید جانیے: پاکستان میں کرونا سے صحتیاب افرادکی تعداد8لاکھ44ہزار638 ہوگئی

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد قیصر نے ویکسین کی مقامی سطح پر تیاری کو تاریخی کامیابی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی ادارہ صحت پر ہر کسی کو فخر ہے، مزید بہتری کی طرف جانا ہوگا۔

معاون خصوصی صحت فیصل سلطان کہتے ہیں کہ ویکسین کی تیاری ایک مشکل مرحلہ تھی، اس میں اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

تفصیلات جانیں: اسلام آباد میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.9 فیصد

حکام کے مطابق پاکستان میں تیار کردہ سنگل ڈوز پاک ویک سخت جانچ پڑتال کے مراحل سے گزاری گئی جسے محفوظ اور مؤثر پایا گیا، ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد ڈریپ کی جانب سے سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا تھا۔

پاک ویک چینی ویکسین کین سائنو کے خام مال سے تیار کی گئی ہے، پہلے مرحلے میں پاک ویک کی ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد ڈوزز تیار کی گئی ہیں۔ دوسرے مرحلے میں 9 لاکھ خوراکیں تیار کی جائیں گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube