آپ کرونا ویکسینیشن کا نادرا سرٹیفکیٹ کیسےحاصل کرسکتے ہیں؟

SAMAA | - Posted: Jun 1, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 1, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: سماء ڈیجیٹل

کرونا سے بچاؤ والی ویکسین کی دونوں ڈوزز لگنے کے بعد نادرا کی جانب سے ایک سرٹیفکیٹ جاری کیا جاتا ہے جسے آپ کو مختلف جگہوں پر پیش کرنا پڑ سکتا ہے۔ ایسے اشخاص جو کرونا ویکسین کی دونوں ڈوزز لے چکے ہیں وہ نادرا کا مذکورہ سرٹیفکیٹ خود ہی بآسانی حاصل کرسکتے ہیں۔

ویکسینیشن کی دونوں ڈوز لگ جانے کے بعد آپ اپنا سرٹیفکیٹ نادرا کی ویب سائٹ پر چیک کر کے ڈاؤن کرسکنے کے علاوہ اس کا پرنٹ آؤٹ بھی لے سکتے ہیں۔

کوویڈ-19 ویکسینیشن کی دونوں ڈوز لینے کے بعد آپ نادرا کی ویب سائٹ وزٹ کریں جہاں آپ سے قومی شناختی کارڈ نمبر، شناختی کارڑ کی تاریخ کا اجراء اور موبائل نمبر مانگا جائے گا جسے پر کرکے آپ اپنا امیونائزیشن سرٹیفکیٹ دیکھ سکتے ہیں۔

رواں سال 7 کروڑافراد کو کرونا ویکسین لگانے کا ہدف مقرر

امیونائزیشن سرٹیفکیٹ میں آپ کی تاریخ پیدائش، قومی شناختی کارڈ نمبر اور قومیت لکھی ہوگی جبکہ اسی طرح آپ کو دونوں ڈوزز کس اسپتال یا ویکسینیشن سینٹر میں لگی ہیں اس کی معلومات بھی موجود ہوگی۔

نیشنل امیونائزیشن منجمنٹ سسٹم (این آئی ایم ایس) اور نادرا کے اشتراک سے کرونا ویکسینیشن کی دونوں ڈوز لگوانے والے افراد اپنا ڈیٹا دیے گئے لنک سے چیک کرسکتے ہیں۔

https://nims.nadra.gov.pk/nims/registration

یاد رہے کہ امیونائزیشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی فیس 100 روپے ہے جو افراد آن لائن فیس جمع نہیں کراسکتے وہ نادرا دفاتر سے جاکر سرٹیفکیٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

اس سے قبل سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا ہے تھا کہ ملک بھر میں 70 لاکھ لوگوں کو ویکسن لگائی جاچکی ہے اور رواں سال کے احتتام تک 7 کروڑ لوگوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں ملک میں کرونا وائرس کے ایک ہزار 771 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 71اموات ہوئیں۔

دوسری جانب ملک میں ایک کروڑ سے زائد افراد کو کرونا ویکسینیشن لگائی جاچکی ہے۔

WhatsApp FaceBook

6 Comments

  1. Hina Ashraf  June 2, 2021 9:57 am/ Reply

    Good

  2. مرزا محمد نوازش علی بیگ  June 2, 2021 6:36 pm/ Reply

    جن کو ویکسین کے دونوں ڈوز لگ چکے ہیں،انہیں سرٹیفکیٹ دینا نادرا پر فرض ہے،بہتر یہ ہے کہ نادرا خود ان افراد کے پتے پر سرٹیفکٹ بھیج کر اپنی ذمےداری پوری کرے،کم از کم ستر سال سے زیادہ عمر کے افراد کو تو سرٹیفکیٹ بھیجے جا سکتے ہیں،

  3. Saqib  June 2, 2021 6:49 pm/ Reply

    Please allow to pay via Jazz Cash / Easy Paisa….etc

  4. محمد شوكت  June 3, 2021 12:29 am/ Reply

    فائظرر كى وكبسنيشن كهانسے لگوائى جا سكنى هۓ كيونكه السعودية سينو فام كو قبول نهيں كر رها

    • Afzaal Farooqui  June 3, 2021 9:30 am/ Reply

      فائزر کی ویکسین ابھی شہریوں کو لگنا شروع نہیں ہوئی ہے۔ ابھی صرف پاکستان لائی گئی ہے اور ڈریپ سے اس کی منظوری ہوئی ہے۔

  5. Aliya Kamran  June 19, 2021 12:11 pm/ Reply

    Good luck

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube