Wednesday, September 22, 2021  | 14 Safar, 1443

اسدطور پر تشدد آزادیٔ صحافت پرحملہ ہے، بلاول بھٹو زرداری

SAMAA | - Posted: Jun 1, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 1, 2021 | Last Updated: 4 months ago

فوٹو: ٹوئٹر

قومی اسمبلی کی انسانی حقوق کمیٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صحافی اسد طور پر حملے اور تشدد کا نوٹس لے لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ واقعہ آزادیٔ صحافت پر حملہ ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے صحافی اسد طور کے گھر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ایک اور صحافی پر دارالحکومت میں حملہ کیاگیا، اسد طور پر حملہ آزادیٔ صحافت پر حملہ ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کسی صحافی پر گولی، کسی کے گھر پر حملہ، کسی کو اغواء کیا جاتا ہے جس نے بھی اسد طور پر یہ حملہ کیا یہ اس کی بزدلی کی نشانی ہے، آپ اسد طور کی ایک تحریر بھی برداشت نہیں کرسکتے۔

بلاول بھٹو زرداری نے صحافی تنظیموں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) سمیت دیگر یونینز ہمارا ساتھ دیں تاکہ حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ان افراد کو جب تک کٹہرے میں نہیں لایا جائے گا تب تک کسی کو یقین نہیں آئےگا کہ پاکستان میں آزادی اظہار رائے ہے، وزیراعظم کہتے ہیں کہ ہمارے ملک میں صحافیوں کو برطانوی صحافیوں سے زیادہ تحفظ ہے۔ اگر صحافیوں کا تحفظ نہیں ہوگا تو کسی کا تحفظ نہیں ہوگا۔

اسد طور کیس: حقیت کےقریب پہنچ گئے، شیخ رشید

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ ہم بطور جماعت صحافی اسد طور پر حملے کی مذمت کرتے ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر چلنے والے جھوٹے اور پروپیگنڈے کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں۔ صحافیوں پر حملوں کے معاملہ پر اپوزیشن حکومت اور اتحادیوں سمیت سب کو ایک پیج پر ہونا چاہئے، تحریک انصاف کی حکومت سے پہلے ہمارے دور میں بھی دہشتگردوں کا صحافیوں پر پریشر تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube