Thursday, August 5, 2021  | 25 Zilhaj, 1442

پنجاب:آندھی وبارش، حادثات میں بچوں وخواتین سمیت 11افراد جاں بحق

SAMAA | - Posted: May 31, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 31, 2021 | Last Updated: 2 months ago

حادثات تیزآندھی اوربارش سے پیش آئے، 9 افراد زخمی

اوکاڑہ سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی اور طوفانی بارش کے نتیجے میں چھت گرنے اور دیگر حادثات میں خواتین و بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو عملے کے مطابق اوکاڑہ میں حادثہ بنگلہ گوگیرہ کی نواحی بستی طارق آباد میں پیش آیا جہاں شدید آندھی اور طوفانی بارش کی وجہ سے ایک مکان کی چھت گرگئی، واقعے میں 4 بچے اور 4 خواتین لقمۂ اجل بن گئیں۔

عملے نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع  ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز اور ریسکیو گاڑیاں فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ٹیموں نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔ ملبے کے نیچے سے نکالے گئے جاں بحق اور زخمی افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں 35 سالہ طاہرہ بی بی، 42 سالہ رانی بی بی، 70 سالہ عذراں بی بی اور 22 سالہ شگفتہ بی بی شامل ہیں جبکہ بچوں میں 7 سالہ تنزیلہ، 5 سالہ ضمن رضا، 3 سالہ حارث اور 2 سالہ وارث بھی اس حادثے کی نذر ہوگئے۔

زخمیوں کی شناخت 22 سالہ کرن بی بی، 20 سالہ عظمیٰ، 16 سالہ اقراء اور 3 سالہ افشاں بی بی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق اوکاڑہ کے علاقے غوثیہ چوک کے قریب درخت گرنے سے ایک راہ گیر بھی جاں بحق ہوا۔

ریسکیو ٹیموں کے مطابق پنڈی بھٹیاں کے گاؤں رسیاں میں بھی تیز آندھی کے باعث مکان کی چھت گرگئی، واقعے میں ماں اور بیٹی جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دریں اثناء تیز آندھی کے باعث دیپالپور میں بھی ایک حادثہ رونما ہوا جس میں ایک 50 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔

یہ حادثہ حویلی لکھا میں پیش آیا جہاں آندھی سے ایک گھر کی  دیوار گرگئی جس سے گھر کا ایک مکین احمد علی لقمہ اجل بن گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube