Thursday, August 5, 2021  | 25 Zilhaj, 1442

کراچی: کروناایس اوپیز کی خلاف ورزی، کوثرمیڈیکو اورصابری نہاری سیل

SAMAA | - Posted: May 31, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 31, 2021 | Last Updated: 2 months ago

کرونا ایس او پیز کیخلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں جاری ہیں، اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ نے ہدایات پر عمل نہ کرنے پر کوثر میڈیکو اور صابری نہاری (ریسٹورانٹس) سیل کردیا۔

کراچی میں کرونا وائرس کی بھارتی قسم کے 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں کرونا کیسز بڑھنے پر 13 جون تک مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا گیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے کرونا وائرس سے متعلق ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی جاری ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ مشعل نعیم نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر ایم اے جناح روڈ پر کوثر میڈیکو اور صابری نہاری (ریسٹورانٹس) کو سیل کردیا۔

مزید جانیے : کراچی کے ضلع وسطی میں 13جون تک مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے انتظامیہ کی جانب سے کئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں، جس میں ریسٹورانٹس کے اندر بیٹھ کر کھانے پر پابندی بھی شامل ہے، دکانوں میں گنجائش سے زائد افراد کی موجودگی کی بھی اجازت نہیں ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube