Wednesday, July 28, 2021  | 17 Zilhaj, 1442

اہم خبر: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا فیصلہ آج ہوگا

SAMAA | - Posted: May 31, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 31, 2021 | Last Updated: 2 months ago

ذیل میں آج کی اہم خبروں کا خلاصہ دیا گیا ہے۔

آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین آج کیا جائےگا۔ اوگرا نے ڈیزل چار روپے چھتيس پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے، جب کہ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کی سفارش کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آج “خدمت آپ کی دہلیزپر” پروگرام کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔ ہفتہ صفائی میں کوڑا کرکٹ، اسٹریٹ لائٹس کی مرمت، وال چاکنگ ختم کرنے کیلئے مہم چلائی جائے گی۔

کرونا کا زور ٹوٹتے ہی وزارت تعليم کا بڑا فيصلہ۔ اسلام آباد میں آج سے ميٹرک اور انٹر ميڈيٹ کی کلاسز بحال ہو جائيں گی۔ خیبرپختونخوا ميں آج سے دسویں سے اور بارہویں جماعت تک کے اسکولز کھول ديے جائيں گے۔

تحريک انصاف کے ناراض رہنما جہانگير ترين اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔

پیپلز پارٹی نے پانی بحران اورارسا زیادتیوں کيخلاف احتجاجی مہم کا فیصلہ کرليا۔ آج ایگزیکٹوکمیٹی کے اجلاس ميں پلان کو حتمی شکل دی جائے گی۔

کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت ميں بانی ايم کيوايم کی اشتعال انگيز تقارير کے مقدمات کی سماعت آج ہوگی۔ فاروق ستار، قمرمنصور، رؤف صدیقی اور عامر خان پیش ہوں گے۔ مزید گواہوں کو پیش کیا جائے گا۔

پی ایس ایل کا میلا دوبارہ شروع ہونے والا ہے۔ اب تک پی ایس ایل 6 میں کیا ہوا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube