Thursday, August 5, 2021  | 25 Zilhaj, 1442

وفاق آزادکشمیر میں مرضی کے نتائج چاہتی ہے،راجا فاروق حیدر

SAMAA | - Posted: May 30, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 30, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Raja Farooq Haider Speech NPC Kashmir Isb 18-09

فائل فوٹو

وزیر اعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے کہا کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر میں مرضی کے نتائج کی کوشش کر رہی ہے لیکن اس وقت آزاد کشمیر میں الیکٹرانک ووٹنگ کی گنجائش نہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ عمران خان بطور چیٔرمین پی ٹی آئی جو مرضی کریں لیکن اگر بطور وزیر اعظم مداخلت کی تو لحاظ ختم ہو جائے گا۔

راجا فاروق حیدر نے کہا کہ پاکستان کا وزیر اعظم ہمارے لیے قابل احترام ہے لیکن بنی گالا میں بیٹھ کر آزاد کشمیر کا الیکشن نہیں جیتا جا سکتا اس لیے وزیر اعظم پاکستان پہلے اپنا گھر ٹھیک کریں۔ پاکستان میں کون سی دودھ کی نہریں بھا دیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جو مرضی کر لیں کشیمر صوبہ نہیں بن سکتا اور مسئلہ کشمیر کے حل تک صوبہ کیسے بنے گا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا این سی او سی نے خط لکھا کہ کرونا کی وجہ سے الیکشن ملتوی کریں، این اسی او سی کو یہ اختیار کس نے دیا؟ یہ ضمنی انتخاب نہیں عام انتخابات ہیں صرف بیرونی جارحیت پر الیکشن ملتوی ہو سکتے ہیں۔ اب تو بارڈر پر دونوں ممالک کی صلح ہو گئی ہے۔

راجا فاروق حیدر نے کہا کہ یہ آزاد کشمیر میں گلگت والی صورتحال دہرانا چاہتے ہیں اور 2ماہ کا وقت لے کر توڑ پھوڑ کرنا چاہتے ہیں، انکو شرم آنی چاہیئے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ وزیر خارجہ کہتا ہے کشمیر کا حل میرے پاس ہے اور ہمیں معلوم ہی نہیں وزیر خارجہ نے حل اپنے پاس رکھا ہے۔

راجا فاروق کا کہنا تھا کہ کہتے ہیں کرپٹ حکومت کا خاتمہ کریں گے لیکن ایک طرف کرپٹ کا خاتمہ تو دوسری طرف آدھے گھنٹے میں وزیر بے ایمان بن جاتا ہے۔ میرے ایک وزیر کو پانچ منٹ پہلے پی ٹی آئی میں شامل کیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

One Comment

  1. Ahmed  May 30, 2021 6:39 pm/ Reply

    How much biased and prejudice this person is, does not deserve to be a PM. He knows very well, if electronic voting system is implemented, he will be doomed.

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube