Thursday, August 5, 2021  | 25 Zilhaj, 1442

میڈیکل کے تمام طالب علموں کو ویکسین لگائی جائیگی،وزیرصحت پنجاب

SAMAA | - Posted: May 30, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 30, 2021 | Last Updated: 2 months ago

لاہور میں کرونا کیسز کی شرح1.5 فیصد ریکارڈ

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ امریکی کمپنی کی کرونا ویکسین فائزر بھی پاکستان آگئی ہے، جس کی رجسٹریشن کیلئے ڈریپ نے کام کا آغاز کردیاہے، ہم اگلے مرحلے میں میڈیکل کے تمام طالب علموں کو کرونا ویکسین لگا رہے ہیں۔

لاہور میں بروز اتوار 20 مئی کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین نے کرونا صورت حال سے متعلق صوبے کی کارکرگی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں کرونا وبا کا پھیلاؤ کافی حد تک کم ہوچکا ہے۔ لاہور میں کرونا کیسز کی شرح 1.5 فیصد ہے۔ لاہور کے 6 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک ہفتے کے دوران صحت یاب مریضوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ممکن ہے کہ واٹر اسپورٹس اور سوئمنگ پول کھولنے کی اجازت دے دی جائے۔ سینما اور تھیٹرز ابھی تک بند ہیں، جس کا فیصلہ رواں ہفتے ہوگا۔ سیاحت کو ایس او پیز کے تحت کھول دیا گیا ہے۔ ایس او پیز اور ویکسینیشن سے وبا پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

صوبائی وزیر صحت کے مطابق پنجاب میں کرونا کیسز میں بہت حد تک کمی آچکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے 22 اموات ہوئیں۔ جتنے مریض داخل ہو رہے ہیں، اتنے ہی گھروں کو جا رہے ہیں۔ کرونا کا گراف آہستہ آہستہ نیچے آرہا ہے۔ آپ سب کی کاوشوں، اور ایس او پیز پر عملدرآمد سے فائدہ ہوا ہے، اب ہم اس اپوزیشن میں ہیں کہ آہستہ آہستہ ادارے کھول رہے ہیں، فی الحال تمام کمرشل نقل و حرکت پر رات 8 بجے کے بعد پابندی ہے۔

ویکسین سے متعلق ڈاکٹر یاسمین کا کہنا تھا کہ ویکسین لگوائیں تو چار ماہ میں وبا پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ ہمار پاس 14 لاکھ کے قریب ویکسین موجود ہے۔ بہت جلد ہم اپنی ویکسین خود بنانا شروع کر دیں گے۔ اس وقت ہمارے پاس سائینو ویک، ایسٹرا زینیکا اور کینووا موجود ہیں۔ امریکی کمپنی فائزر کی ویکسین بھی پاکستان پہنچ گئی ہے، جس کیلئے ڈریپ نے رجسٹرین کا عمل شروع کرنا ہے۔

اسد عمر

دوسری جانب این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر بتایا کہ بروز ہفتہ 29 مئی کو ایک ہی روز میں ویکسینیشن کا نیا ریکارڈ قائم کیا گیا۔ کل 3 لاکھ 83 ہزار سے زائد ویکسینیشن کی گئی۔ اب تک 70 لاکھ سے ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ رجسٹر کرنے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور 1 کروڑ 16 لاکھ 63 ہزار افراد رجسٹر ہو چکے ہیں۔

امریکی فائرز ویکسین

امریکی کمپنی فائزر نے کرونا ویکسین کے پاکستان میں استعمال کیلئے ڈریپ سے اجازت مانگ لی۔ ویکسین فائزر نے ویکسین کے ہنگامی استعمال سرٹیفکیٹ کیلئے ڈریپ سے ‏رجوع کرلیا ہے۔ فائزر نے ڈریپ کو ہنگامی استعمال سرٹیفکیٹ کیلئے دستاویزات جمع کروا دیں۔ فائزر کو ویکسین کے ہنگامی استعمال کا اجازت نامہ آئندہ ہفتے جاری ہوگا۔ ڈریپ ایکسپرٹ کمیٹی نے ‏فائزر کی ویکسین سے متعلق دستاویز کو کلیئر کردیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube