بلاول بھٹو آج چارسدہ کا دورہ کریں گے

SAMAA | - Posted: May 30, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 30, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج خیبر پختونخوا جائیں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو آج بروز اتوار 30 مئی کو چارسدہ کا دورہ کریں گے، جہاں ان کی ملاقات عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی قیادت سے ہوگی۔

ملاقات کے بعد دونوں جماعتوں کے قائدین مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اجلاس کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی اور اے این پی کے درمیان ملاقات کے بعد اہم اعلانات بھی متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کی اتحاد میں واپسی کے حوالے سے حتمی جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد میں پی پی اور اے این پی کی واپسی ایسا موضوع نہیں کہ اس پر بحث کے لیے وقت نکالا جائے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube