Thursday, August 5, 2021  | 25 Zilhaj, 1442

آن لائن امتحان کیلئے طلبہ کا فیض آباد پر احتجاج

SAMAA | - Posted: May 29, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 29, 2021 | Last Updated: 2 months ago

کلاسز آن لائن ہوئیں، امتحان بھی آن لائن لیا جائے، طلبہ

اسلام آباد کے فيض آباد انٹرچینج پر طلبہ نے آن لائن امتحانات کیلئے احتجاج کيا، جس کے باعث ايکسپريس وے پر ٹريفک کی روانی معطل ہوگئی۔ طلبہ کا مطالبہ تھا کہ کلاسز آن لائن ہوئی ہیں تو امتحان بھی آن لائن لیا جائے۔

اسلام آباد کے فیض آباد انٹرچینج پر احتجاج ميں دسويں، گيارہوں اور بارہويں جماعت کے طلباء شريک ہوئے۔ طلباء کا کہنا تھا کہ کرونا وباء کی وجہ سے سارا سال تعلیمی ادارے بند رہے، مختصرعرصے کی آن لائن کلاسز ہوئیں، اب وزیر تعلیم نے پیپرز لینے کا اعلان کیا ہے جو قابل قبول نہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ آن لائن کلاسز کے بعد امتحانات بھی آن لائن ہونے چاہیئں، اساتذہ نے پڑھایا نہیں تو پیپر کیا خاک دیں گے، حکومت سابقہ کرونا تعلیمی پالیسی کے مطابق فیصلہ کرے۔

مشتعل مظاہرين نے روڈ بلاک کرکے گاڑيوں پر پتھراؤ بھی کيا، مظاہرين کو منتشر کرنے کيلئے پوليس نے شیلنگ کردی۔

WhatsApp FaceBook

One Comment

  1. Anonymous  May 30, 2021 6:38 pm/ Reply

    اور کچھ نہیں بس یہ طلبا آن لائن امتحانات میں نقل مار کر پاس ہونا چاہتے ہیں۔

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube