Thursday, August 5, 2021  | 25 Zilhaj, 1442

اسلام آباد میں مثبت کرونا کیسز کی شرح گرنے لگی

SAMAA | - Posted: May 29, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 29, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو : آن لائن

اسلام آباد میں کرونا وائرس کے کیسز میں کمی آرہی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد زعیم ضیاء  نے بتایا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں مثبت کرونا کیسز کی شرح تیسری لہر میں 2 فیصد سے نیچے آگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 80 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے اور کرونا کیسز کی شرح 1.8 فیصد رہی۔

زعیم ضیاء نےبتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 ہزار 225 ٹیسٹ کئے گئے۔اس وقت اسلام آباد میں فعال کیسز کی تعداد 5 ہزار 981 ہے۔

ہفتے کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا ہے کہ پاکستان میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.42 ریکارڈ کی گئی ہے۔ اب تک مجموعی اموات 20 ہزار 680 ہوگئی ہیں جبکہ 4 ہزار 83 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے اور اموات کی شرح 2.3 فیصد ہے۔

وزارت قومی صحت کے مطابق یونیسیف کے تعاون سے فائزر ویکسین کی ایک لاکھ سے زائد ڈوزز اسلام آباد پہنچ گئی ہیں۔ يونيسف پاکستان کا کہنا ہے کہ فائزر کے محلول اور سرنج کی کھیپ کی آمد اگلے 2 دن میں متوقع ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube