Friday, September 24, 2021  | 16 Safar, 1443

اسلام آباد: سگریٹ پینے پر نابالغوں کیخلاف کارروائی ہوگی

SAMAA | - Posted: May 28, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: May 28, 2021 | Last Updated: 4 months ago


اسلام آباد کی انتظامیہ نے کم عمر افراد ہر سگریٹ پیتے پائے جانے کی صورت میں جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ سگریٹ بیچنے والوں کی آئن لائن رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا گیا اور اب 18 سال سے کم عمر افراد پر سگریٹ پینے پرجرمانہ ہوگا۔
اس حوالے سے ڈائریکٹرایکسائز بلال اعظم نے بتایا کہ نابالغوں کو سگریٹ پینے پرایک ہزار روپے سے ایک لاکھ روپے تک کا جرمانہ کیا جائے گا جبکہ کھلے سگریٹ فروخت کرنے پر دکانداروں پر جرمانہ عائد ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ محکمہ ایکسائز کا عملہ تمام قوانین پر سختی سے عمل کروائے گا اور اسکولزاور کالجز کے قریب سگریٹ فروخت کرنے پر مکمل پابندی ہوگی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں سگریٹ پینے والوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا۔
اعداد وشمار بتاتے ہیں کہ دنیا بھر میں تمبا کونوشی کرنے والوں کی تعداد ریکارڈ ایک ارب 10 کروڑ تک پہنچ چکی ہے اور صرف سن 2019 میں تمباکو نوشی سے مرنے والوں کی تعداد تقریباً 80 لاکھ تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube