ڈی جی خان: ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن، 27 افراد گرفتار

SAMAA | - Posted: May 28, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 28, 2021 | Last Updated: 2 months ago

کئی ٹھکانے مسمار، پناہ گاہوں کو آگ لگادی گئی

ڈيرہ غازی خان ميں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا لادی گينگ کے خلاف آپريشن جاری ہے، 27 افراد کو حراست ميں ليا جاچکا۔

ڈی جی خان پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق لادی گینگ کے خلاف آپریشن کے دوران سیکيورٹی فورسز اور جرائم پیشہ عناصر کے درميان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ملزمان اپنے مورچے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے قبائلی علاقوں کی ناکہ بندی کر رکھی ہے، لادی گينگ کے ٹھکانوں کو سرچ آپريشن کے بعد بھاری مشينری سے مسمار کيا گيا اور عارضی پناہ گاہوں کو آگ لگادی گئی ہے۔

سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں کیخلاف پولیس اور فورسز کی جانب سے آپریشن جاری ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube