Thursday, August 5, 2021  | 25 Zilhaj, 1442

بلوچستان:ہوائی فائرنگ،اسلحہ نمائش،کالےشیشےوالی گاڑیوں کیخلاف کارروائی

SAMAA | - Posted: May 28, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 28, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

ڈی آئی جی پولیس نے ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش اور کالے شیشے والی گاڑیاں استعمال کرنے والوں کے خلاف آپریشن کا حکم دے دیا، جب کہ لیوی اہلکاروں کے سادہ کپڑوں میں ڈیوٹی دینےپر پابندی ہوگی۔

کوئٹہ میں 28 مئی کو پریس کانفرنس سے خطاب میں اظہر اکرم نے کہا کہ متعلقہ محکموں کے ہمراہ کارروائیوں کا آغاز کرینگے، جس میں گاڑیوں میں کالے شیشے اور جعلی نمبر پلیٹ والے گاڑیوں سمیت دیگر اقدامات شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت شہر میں غیر قانونی رکشوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے، غیر قانونی رکشوں کیخلاف محکمہ ایکسائز سمیت پولیس سارجنٹس کے نام پر چلنے والے غیر قانونی رکشوں کے خلاف بھی بھرپور کارروائی کی جائیگی۔ کوئٹہ میں ایسے لینڈ مافیا کیخلاف بھی کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہے جو معصوم شہریوں کو ڈرا دھمکا کر ان کی جائیدادوں پر ناجائز قابض تھے ان کے قبضے سے جائیدادیں واگزار کروادی گئی ہیں۔

اظہر اکرم کے مطابق جرائم میں ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جائیگا۔ شہر میں نجی سیکیورٹی گارڈ کا رحجان بڑھ گیا ہے۔ نجی گارڈ ز کی وجہ سے معاشرے میں لاقانونیت بڑھتی جارہی ہیں۔ پرائیویٹ گارڈ رکھنے والوں رجسٹرڈ کمپنیوں کے گارڈ رکھیں۔ پرائیویٹ گارڈ ز اور اہم شخصیات کی سیکیورٹی پر مامور لیویز اہلکاروں کے سادہ لباس میں خدمات سر انجام دینے پر پابندی ہوگی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube