Thursday, August 5, 2021  | 25 Zilhaj, 1442

کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا

SAMAA | - Posted: May 28, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 28, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Khi roads empty after heatstroke

فوٹو: آن لائن

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ مئی اور جون میں موسم اسی طرح رہنے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر میٹ سندھ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں مئی اور جون کے مہینے میں اوسط دجہ حرارت 35 ڈگری تک رہتا ہے اور فی الحال بارش کا بھی کوئی امکان نہیں۔

انہوں نے کہا کہ 15 سے 20جون تک موسم گرم رہتا ہے اور اسکے بعد بادل بننے کی وجہ سے موسم میں بہتری آتی ہے۔

کراچی میں آج صبح کے اوقات میں کم سے کم درجہ حرارت 29.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد ہے جس کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہو رہی ہے اور آئندہ دنوں میں بھی نمی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

کراچی میں جنوب مغربی سمت سے ہوائیں 12 ناٹیکل مائیل کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube