Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

بلوچستان کے علاقے خضدار میں زلزلہ

SAMAA | - Posted: May 28, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: May 28, 2021 | Last Updated: 5 months ago
Earthquake

فوٹو: اے ایف پی

بلوچستان کے ضلع خضدار کے مختلف علاقوں میں جمعہ 28 مئی کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

پاکستان کے زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق زلزلے کے ہلکے جھٹکے ضلع خضدار اور اس کے محلقہ علاقوں میں صبح 9 بج کر 15 منٹ پر محسوس کیے گئے۔

ادارے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔ جب کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 15 کلومیٹر تھی۔ پیماہ مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز خضدار سے 30 کلو میٹر جنوب مغرب کی جانب تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 3 روز سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہلکی نوعیت کے زلزلوں کا جاری ہے۔ تاہم زلزلے سے کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔

گزشتہ روز بھی کوئٹہ، مکران، نوشکی ، چمن ، پشین ، مستونگ ، مچھ میں جھٹکے محسوس کئے گئے۔ اسی دوران افغانستان کے علاقوں اسپن بولدک ، قندھار، لشکر گاہ ، گریشک میں بھی ہلکے نوعیت کے جھٹکے محسوس ہوئے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube