Thursday, October 28, 2021  | 21 Rabiulawal, 1443

فیصل آباد: گھر میں گھس کر خواجہ سرا کوقتل کردیاگیا

SAMAA | - Posted: May 27, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: May 27, 2021 | Last Updated: 5 months ago

فیصل آباد میں خواجہ سرا کو تشدد کے بعد تیز دھار آلے سے قتل کردیا گیا۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی۔

پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے جھمرہ روڈ پر کرائے کے مکان پر رہائش پزید خواجہ سرا علی رضا کو نامعلوم افراد نے تشدد کے بعد تیز دھار آلے سے قتل کردیا، مالک مکان نے پولیس کو لاش کی اطلاع دی۔

ساتھی خواجہ سوا کا کہنا ہے کہ علی رضا کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی، وہ بھیک مانگ کر گزارا کرتا تھا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کئے اور لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے جس پر تشدد کے نشانات ہیں، جبکہ کمرے کا سامان بے ترتیب ہے اور شیشے ٹوٹے ہوئے ہیں، لگتا ہے کہ جھگڑے کے بعد قتل کیا گیا۔

پولیس نے مقتول کے 2 ساتھیوں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube