Thursday, October 28, 2021  | 21 Rabiulawal, 1443

ضلع جنوبی میں کروناایس اوپیزکی خلاف ورزی،کئی ریسٹورانٹس، دکانیں سیل

SAMAA | - Posted: May 26, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: May 26, 2021 | Last Updated: 5 months ago

کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلع جنوبی انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے کئی دکانیں سیل کردیں۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی ارشاد علی سودھڑ نے کرونا وائرس (کووڈ-19) ایس او پیز اور لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کروانے کیلئے ضلع بھر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی 2 نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر گارڈن کے علاقے میں ناگوری ملک شاپ کو سیل کردیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر صدر نے پابندیاں پر عملدرآمد نہ کرنے پر کارروائی کرتے ہوئے صدر کے علاقے میں 2 ریسٹورانٹس سیل کردیئے، ایک ریستوران مالک کیخلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا۔

دوسری جانب مختیار کار سول لائن نے کرونا وائرس سے متعلق حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر ڈیلٹن (کھڈا مارکیٹ)  میں کارروائی کرتے ہوئے 4 دکانیں سیل کردیں۔

این سی او سی نے ملک بھر میں کرونا پابندیوں میں نرمی کردی تاہم سندھ حکومت نے کراچی اور صوبے میں کرونا کیسز میں اضافے کے باعث پابندیاں برقرار رکھی ہیں، دکانیں شام 6 بجے بند کرنے جبکہ 8 بجے کے بعد شہریوں کے غیر ضروری باہر نکلنے پر پابندی عائد ہے۔

سندھ میں شادی بیاہ کی تقریبات کی اجازت نہیں جبکہ پارکس، اسکول اور شادی ہالز بند ہیں، ان پابندیوں کا اطلاق 6 جون تک جاری رہے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube