چوہدری نثار نے پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا

SAMAA | - Posted: May 26, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 26, 2021 | Last Updated: 2 months ago

قائم مقام اسپیکر نے حلف لیا

Chaudhary Nisar

چوہدری نثارعلی خان نے پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا ہے۔

بدھ کو چوہدری نثارعلی خان نے اپوزیشن بنچ پربیٹھ کر رکن پنجاب اسمبلی کا حلف لیا۔ قائم مقام اسپیکر سردار دوست محمد مزاری نے چوہدری نثار سے حلف لیا۔

نون لیگ کے رہنما چوہدری نثارعلی خان نے تقريبا تين سال بعد پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھایا ہے۔ چوہدری نثار 2018 کے عام انتخابات ميں آزاد حیثیت سے کامياب ہوئے تھے مگر حلف نہيں اُٹھايا تھا۔

اپنے بيان ميں چوہدری نثار نے واضح کيا تھا کہ حلف اٹھانے سے قطعاً اُن کے موقف میں تبدیلی نہیں آئی اور اسمبلی سے کسی قسم کی مراعات، تنخواہ یا ٹی اے ڈی اے نہیں ليں گے۔انہوں نے کہا کہ حلف اٹھانے کا بنیادی مقصد سیاسی حالات اور محرکات کو کنٹرول کرنا ہے۔ الیکشن کا بائیکاٹ کرنا اور سیاسی میدان کھلا چھوڑنا بڑی سیاسی غلطی ہوگی۔

دو روز قبل چوہدری نثار ڈپٹی اسپیکر کی عدم موجودگی کے باعث حلف اٹھائے بغیر پنجاب اسمبلی سے واپس چلے گئے تھے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  ان کا کہنا تھا کہ میرے حلقے کے لوگوں سے پوچھیں ان کی نمائندگی کررہا ہوں یا نہیں۔ میں کسی سیاسی کھیل کا حصہ نہیں ہوں، عمران خان کو مشورہ ہے ٹھنڈا کرکے کھائیں۔

چوہدری نثار نے مزید کہا تھا کہ حکومت کے ایک خودساختہ آرڈیننس کے باعث حلف لینے کا فیصلہ کیا، گزشتہ الیکشن میں صوبائی اسمبلی سے 34 ہزار سے زائد ووٹوں کی لیڈ سے منتخب ہوا جبکہ قومی اسمبلی کی نشست پر مجھے ناکام کیا گیا۔

چوہدری نثار کل پنجاب اسمبلی کی رکنیت کاحلف اٹھائیں گے

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے بہت دوست ہیں ان کو میرے مشورے کی ضرورت نہیں البتہ ملک کو مفاہمت کی ضرورت ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube