Thursday, August 5, 2021  | 25 Zilhaj, 1442

اسلام آباد میں صحافی اسد طور پر نامعلوم افراد کاحملہ

SAMAA | - Posted: May 26, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 26, 2021 | Last Updated: 2 months ago

ASAD-TOOR

صحافی اسد علی طور کو اسلام آباد میں انکے گھر میں گھس کر نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

اسد طور کے دوست اور صحافی اسد ملک نے سماء ڈیجیٹل کو بتایا کہ حملہ آور زبردستی گھر میں داخل ہوئے اور اسد طور کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

اسد ملک کے مطابق اسد طور حملے میں بری طرح زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسلام آباد پولیس نے صحافی اسد طور پر حملے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے تاہم اعلیٰ پولیس افسر آمنہ بیگ کا کہنا تھا کہ پولیس اس واقعے کو دیکھ رہی ہے۔

اسد علی طور کورٹ رپورٹنگ اور اسٹیبلشمنٹ پر تنقید کے حوالے سے جانے جاتتے ہیں اور اپنا یوٹیوب چینل بھی چلاتے ہیں۔ سماء ٹی وی میں کرنٹ افیئر پروگرام پروڈیوسر کی حیثیت سے بھی کام کر چکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube