Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

لاڑکانہ: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے2پولیس اہکار شہید،3ڈاکو ہلاک

SAMAA | - Posted: May 25, 2021 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: May 25, 2021 | Last Updated: 6 months ago

شہید اہلکاروں کی لاشیں ورثا کےحوالے

لاڑکانہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ کے نتیجے میں اسپیشل ٹیم کے دو اہلکار شہید جبکہ تین ڈاکو مارے گئے۔

لاڑکانہ میں ڈکیتوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو اسپیشل پولیس کے اہلکار موقع پر شہید ہوگئے اور ایک اہلکار زخمی ہوا جبکہ جوابی کارروائی میں تین ڈاکو مارے گئے۔

شہید پولیس اہلکاروں میں خالد کنگو اور برکت چاچڑ شامل ہیں جبکہ انچارج عبدالواحد چانڈیو شدید زخمی ہوئے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی عمران قریشی کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور علاقے کوگھیرے میں لےلیا۔

شکارپور: کچےمیں آپریشن، 8ڈاکو ہلاک

ایس ایس پی عمران قریشی کے مطابق تین ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی اور پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کردی جس میں ہمارے 2 سپاہی شہید ہوئے جبکہ تین ڈاکو مارے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے قبضے سے تین کلاشنکوف برآمد ہوئی ہیں۔

دوسری جانب شہید ہونے والے اہلکاروں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں جبکہ مارے گئے ڈاکوؤں کی لاشوں کی شناخت تاحال نہيں ہوسکی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube