Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

شکارپور میں ڈکیتوں کےخلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ

SAMAA | - Posted: May 25, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: May 25, 2021 | Last Updated: 4 months ago

فائل فوٹو

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شکارپور میں کچے کےعلاقے میں ڈکیتوں کےخلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلی سندھ کی صدارت میں سندھ کابینہ کااجلاس ہوا جس میں کچے کےعلاقے میں ڈکیتوں کےخلاف آپریشن تیز کرنےکا فیصلہ کیا ہے جبکہ پولیس کو علاقہ کلیئر کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز شکارپور ميں کچے کےعلاقے ميں پوليس آپريشن کے نتیجے میں 8ڈاکو ہلاک ہوگئے تھےجبکہ 3پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے۔

شکارپور: کچےمیں آپریشن، 8ڈاکو ہلاک

گزشتہ روز سندھ پولیس کے اہلکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی تھی جس میں سپاہی کا کہنا تھا کہ ’ يہ ہماری آخری وڈيو ہے۔ ہماری مدد کی جائے، ہمارے سارے جوان شہيد ہوگئے ہيں‘۔

سندھ پوليس کے جوان شکارپور میں کچے کے علاقے میں 3روز قبل اغواء کیے گئے ٹرک ڈرائیور اور کلینر مغويوں کوبازياب کرانے گئے تھے تاہم سرچ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں نے جديد ہتھياروں سے پولیس اہلکاروں پر حملہ کرديا جس کے نتیجے میں تین جوان موقع پر شہید ہوگئے۔

پولیس نے آج (24مئی) کو گھڑی تيغوں آپریشن کا آغاز کیا۔

دوسری جانب سندھ کابینہ نے اجلاس میں سندھ کو پانی کم دینے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پانی کم دینا دشمنی پر مبنی اقدام قرار دیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube