Thursday, September 16, 2021  | 8 Safar, 1443

بیرون ملک جانے کامعاملہ،سپریم کورٹ کا شہبازشریف کونوٹس

SAMAA | - Posted: May 25, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Posted: May 25, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Shehbaz Sharif in court

فوٹو: آن لائن

سپریم کورٹ نے شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت سے متعلق حکومتی اپیل ابتدائی سماعت کیلئے منظور کرلی، جب کہ شہباز شریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت سے متعلق حکومتی اپیل پر سماعت کی۔

اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے عدالت کو بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے یکطرفہ فیصلہ دیا، شہباز شریف کا بطور اپوزیشن لیڈر احترام کرتے ہیں، مگر قانون سب کیلئے برابر ہے، مسئلہ کسی کے بیرون ملک جانے کا نہیں، عدالتی طریقہ کار کا ہے، جس رفتار سے عدالت لگی اور حکم پر عملدرآمد کا کہا گیا وہ قابل تشویش ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف حکومتی اداروں نے اقدام کیا۔

جسٹس سجاد علی شاہ نے استفسار کیا شہباز شریف کی دراخواست پر ہائی کورٹ کی 7 مئی کی مہر لگی ہے۔ جس پر اٹارنی جنرل نے کہا مہر کے حساب سے تو درخواست دائر بھی اسی دن ہوئی جب حکم دیا گیا۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ اتنی جلدی میں سارا کام کیسے ہو سکتا ہے ؟ انتہائی ارجنٹ درخواست پر چیف جسٹس کی باقاعدہ تحریر ہوتی ہے۔

جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ شہباز شریف نے ہائی کورٹ سے درخواست واپس لے لی ہے، درخواست واپس ہونے پر وفاق کی اپیل کیسے سنی جا سکتی ہے ؟ اس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ درخواست واپس لینے کے حکم میں بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ واپس نہیں لیا گیا، شہباز شریف کی توہین عدالت کی درخواست زیر التواء ہے، توہین عدالت درخواست کے ذریعے بیرون ملک روانگی کے فیصلے پر عمل کرایا جا سکتا۔

سپریم کورٹ نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت 2 جون تک ملتوی کر دی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube