وزیراعظم نےآزاد کشمیرالیکشن جیتنا مشکل قرار دیدیا

SAMAA | - Posted: May 24, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: May 24, 2021 | Last Updated: 2 months ago

Naeem Ashraf Butt Art Final

وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر الیکشن پی ٹی آئی کی کامیابی کو مشکل قرار دے دیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کور کمیٹی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر الیکشن میں کامیابی کو چیلنج قرار دیا ہے۔

کور کمیٹی کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات میں شکست سے غلط میسج گیا ہے، آزاد کشمیر حکومت الیکشن مہم میں سرکاری ذرائع استعمال کررہی ہے۔

کمیٹی رکن کا مزید کہنا ہے کہ انتخابات میں نگران سیٹ اپ بھی نہیں ہوتا ہے جبکہ ترقیاتی فنڈز کا استعمال الیکشن مہم کے طور پر استعمال ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر کا کل رقبہ 13300 مربع کلومیٹر اور آبادی تقریبا 47 لاکھ ہے۔یہ خطہ دس اضلاع 19 تحصیلوں اور 182 یونین کونسلز پر مشتمل ہے۔

آزاد کشمیر اسمبلی کے ممبران کی تعداد پہلے 49 تھی جن میں 29 آزاد کشمیر بارہ مہاجرین 5 خواتین جبکہ ایک نشست علماء اور مشائخ ایک ٹیکنوکریٹ اور ایک سمندر پار کشمیریوں کےلیے مختص ہے۔

حالیہ ترمیم کے ذریعے آزاد کشمیر میں چار نئے انتخابی حلقوں کا اضافہ کیا گیا ہے یوں آزاد کشمیر میں کل انتخابی حلقے 45 جبکہ اسمبلی نشستیں 53 ہوگئی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube