Tuesday, September 28, 2021  | 20 Safar, 1443

سردار تیغوخان کراچی سے بیٹے سمیت گرفتار

SAMAA | - Posted: May 24, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Posted: May 24, 2021 | Last Updated: 4 months ago

فائل فوٹو

سندھ پولیس نے شکارپور میں ڈاکوؤں کا مبینہ نیٹ ورک چلانے والے سردار تیغو خان کو کراچی سے بیٹے اور بھانجے سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی شکارپور کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں چھاپہ مار کر سردار تیغو خان کو بیٹے اور بھانجے سمیت گرفتار کیا۔ تیغوخان پولیس پر کئی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ڈاکوؤں کے خاتمے کيليے فیصلہ کن آپریشن کی منظوری دیدی ہے جبکہ پولیس کی مدد کےلیے رینجرز اور فوج کے دستے کچے میں آپریشن کی نگرانی کریں گے۔

شکارپور: کچےمیں دوران آپریشن 3پولیس اہلکار جاں بحق، 8ڈاکو ہلاک

قبل ازیں گزشتہ روز شکارپور میں کچے کے علاقےگڑھی تیغو میں آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ 6 مغویوں کی بازیابی کےلیے تیغو گڑھی میں آپریشن کے دوران ڈاکوؤں نے پولیس کی بکتر بند گاڑی پر راکٹ حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔

پولیس اہلکاروں کے مطابق ڈاکوؤں کے حملے میں 2ایس ایچ اوز سمیت 6 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے 4 کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

یاد رہے کہ سندھ پولیس نے گزشتہ سال سردار تیغو خان کو امن ایوارڈ سے نوازا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube