Tuesday, September 28, 2021  | 20 Safar, 1443

شکارپور: کچےمیں دوران آپریشن 3پولیس اہلکار جاں بحق، 8ڈاکو ہلاک

SAMAA | - Posted: May 24, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: May 24, 2021 | Last Updated: 4 months ago

اب تک 6مغویوں کو بازیاب کرا لیا گیا

شکارپور کے کچے میں مغویوں کی بازیابی کے لیے آپریشن کے دوران ڈاکوؤں نے جدید ہتھیاروں سے حملہ کر دیا جس میں ڈرائیور سمیت تین اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ جواب میں پولیس نے 8ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا۔

پولیس کے مطابق آپریشن 7مغویوں کو بازیاب کرانے کے لیے گھڑی تیغوں کے کچے میں خیرو تیغانی میں کیا جارہا تھا۔ ضلع بھر کی پولیس کچے میں طلب کرلی گئی ہے۔

جاں بحق اہلکاروں میں منور جتوئی، حسیب شیخ اور ڈرائیور شامل ہے۔ چار زخمی زخمی اہلکاروں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈی آئی جی لاڑکانہ کے مطابق پولیس اہلکاروں کے جاں بحق ہونے کے بعد کچے میں آپریشن کے دوران 8 ڈاکو ہلاک اور  12 زخمی ہوگئے۔ آپریشن میں 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔

آپریشن میں اب تک 6مغویوں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ جاں بحق پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube