Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

اسرائیل کے خلاف اعلان جہاد ہونا چاہیئے، سراج الحق

SAMAA | - Posted: May 23, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: May 23, 2021 | Last Updated: 4 months ago

مذمتی بیانات، قراردادوں سے فلسطین کبھی آزاد نہیں ہوسکتا

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا کہ فلسطین کی آزادی کا ایک ہی راستہ ہے وہ جہاد فی سبیل اللہ ہے اس لیے اسرائیل کے خلاف اعلان جہاد ہونا چاہیئے۔

کراچی میں شاہراہ فیصل فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مذمتی بیانات اور قراردادوں سے فلسطین کبھی آزاد نہیں ہو سکتا۔

سراج الحق نے کہا کہ امت میں اسلحے کی کمی نہیں صرف مسلم حکمرانوں میں غیرت کی کمی ہے، مسلمانوں کو اپنی فوج تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے لڑائی صرف عربوں سے نہیں پورے عالم اسلام کی لڑائی ہے اور ہم اس میں شریک رہیں گے۔ پوری امت مسجد اقصیٰ قبلہ اول کی بے حرمتی کسی صورت قبول نہیں کرسکتی۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ فلسطین میں 300 لوگ شہید ہوگئے جبکہ لاکھوں لوگ شہادت کے لیے تیار کھڑے ہیں۔

فلسطین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حماس کے سربراہ اسمٰعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ پاکستان حکومتی سطح  پر مسئلہ فلسطین کے موقف کو آگے بڑھاتا رہے گا۔ میں نے اقوام متحدہ میں پاکستانی وزیر خارجہ کا خطاب بھی سنا  تمام  ادوارمیءاور اس کی  تصویر بھی دیکھی تھی کہ وہ فلسطینی ٹوپی پہنے ہوئے تھے۔

حماس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین ہمیں آزادی قدس کے منصوبے کے بہت قریب لایا ہے یہ بات درست ہے کہ یہ کام   ہم سے کوشش جہاد، قربانی اور مکمل منصوبہ چاہتا ہے لیکن ہمارے سامنے بہت وسیع میدان ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube