Tuesday, September 28, 2021  | 20 Safar, 1443

پشاور: تین نوجوانوں کادشمنی کی بنیاد پر قتل

SAMAA | - Posted: May 22, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: May 22, 2021 | Last Updated: 4 months ago

پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

پشاور میں تین نوجوان دیرینہ دشمنی کی بنیاد پر نوجوانوں کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مخالفین نے رات گئے فائرنگ کرکے وصال، خالد اور کاشف نامی نوجوانوں کو قتل کردیا۔ تینیوں مقتولین آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں۔

پولیس کے مطابق پشاور میں دشمنی کی بنیاد پر 3 نوجوانوں کے قتل کی ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ 2003 میں دو گروپس کے درمیان معمولی بات پرجھگڑا ہوا تھا جو اب تک درجنوں جانیں نگل چکاہے جبکہ علاقے کے بزرگوں اور علماء کوششوں کے باوجد راضی نامہ نہ ہوسکا۔

دوسری جانب تینوں نوجوانوں کی نماز جنازہ ادا کرکے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube