Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

ملتان:کروناکیسزمیں اضافہ،6علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

SAMAA | - Posted: May 22, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: May 22, 2021 | Last Updated: 4 months ago

فوٹو: ٹوئٹر

کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ملتان کے 6 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، جو 15 جون تک نافذ العمل رہے گا۔

محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن جاری کے مطابق ملتان کے علاقے بلال کالونی، قصب پورہ، نیو ناظم آباد، بوسن روڈ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ جب کہ ایجوکیشن اسٹریٹ، الجنت ہومز، گلگشت کالونی میں بھی اسمارٹ لاک ڈاون لگایا گیا ہے۔

لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز، ریسٹورنٹ، دفاتر بند رہیں گے۔ اس دوران کسی بھی قسم کے اجتماع یا تقریب پر پابندی ہوگی۔ گھر سے باہر نکلنے والے افراد کیلئے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں کے داخلی اور خارجی راستے سیل رہیں گے۔

جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق متعلقہ علاقوں میں رات 8 بجے کے بعد کسی کاروباری سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی۔ تاہم میڈیکل اسٹورز، اسپتال، کلینک، ویکسینیشن سینٹرز، دودھن دہی، سبزی، گوشت اور ضروری اشیا کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

لاک ڈاؤن کے دوران پیٹرول پمپ، پوسٹل سروسز کے دفاتر، سبزی اور مویشی منڈی کھلی رہیں گی۔ ہفتہ اور اتوار کو تمام کاروبار بند رہے گا۔

دوسری جانب شہر میں کرونا وائرس کے نافذ العمل ضوابط پر عمل درآمد کیلئے انتظامیہ کی کارروائیاں جاری ہیں۔ انتظامیہ نے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر5 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیا، جب کہ 13 کاروباری مراکز کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے 2 ریسٹورنٹس اور4 بلئیرڈ کلب بھی سر بمہر کردئیے گئے۔ انڈور ڈائننگ پر معروف فاسٹ فوڈ چین کو 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ کرونا ایس او پیز نظر انداز کرنے پر7بسیں بھی تحویل میں لے لی گئیں اور مالکان پر20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس دوران ماسک نہ پہننے پر33 شہریوں کو 16500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 1 لاکھ 7 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube