Tuesday, October 19, 2021  | 12 Rabiulawal, 1443

سندھ میں کاروباری سرگرمیوں کا شیڈول پھر تبدیل

SAMAA | - Posted: May 21, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: May 21, 2021 | Last Updated: 5 months ago

سندھ میں کاروباری سرگرمیوں اور مارکیٹس کی ہفتہ وار دو تعطیلات کا شیڈول ایک بار پھر تبدیل کرديا گيا۔

محکمہ داخلہ سندھ کے ترمیمی نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے کے روز صوبے میں کاروباری سرگرمیاں جاری رکھی جاسکیں گی جبکہ جمعہ اور اتوار کو تمام تجارتی مارکیٹیں اور شاپنگ پلازہ بند رہیں گے۔

قبل ازیں صوبے میں شاپنگ سینٹرز اور دکانیں ہفتہ اور اتوار کو بند رکھنے کا حکم تھا۔

دریں اثناء وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 22 مریض لقمہ اجل بن گئے جبکہ 24 ہزار 299 ٹیسٹ کے نتیجے میں مزید 2 ہزار 136 افراد میں اس وائرس کی موجودگی پائی گئی جس کی تشخیصی شرح 8.8 فیصد تھی۔ صوبے میں اب کل فعال کیسز کی تعداد 21 ہزار 632 ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube