Friday, January 21, 2022  | 17 Jamadilakhir, 1443

کوہاٹ:75 سالہ خاتون کے قتل کا معمہ حل ہوگیا

SAMAA | - Posted: May 21, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: May 21, 2021 | Last Updated: 8 months ago

کوہاٹ میں ایک بزرگ خاتون کے قتل کا معمہ حل ہوگیا۔ ان کی لاش 40 روز بعد ایک گھر کے کمرے سے برآمد ہوئی تھی۔
ڈی ایس پی صدر سرکل بشیر داد نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس کے ذریعے میڈیا کو مقتولہ نور نامہ کے قتل کی تفصیلات بتائیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 17مئی کو سور گل کے علاقے میں واقع ایک گھر سے مذکورہ خاتون کی لاش ملی جو مسخ ہوچکی تھی۔
پوسٹ ماٹم رپورٹ میں خاتون کی موت گلا گھونٹے جانے سے کا پتہ چلا جس کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ سہیل خالد نے ایک تفتیشی ٹیم تشکیل دی۔
تفتیش کے دوران پولیس نے مقتولہ کے بھانجے اسلام الدین کو حراست میں لیا تو اس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اس نے اپنی خالہ کو جائیداد کے معاملے پر گلا گھونٹ کر قتل کیا۔
ملزم نے بتایا کہ اس کا اپنے بھائی کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ چلا آرہا تھا جس میں اس کی خالہ بھائی کی طرف داری کرتی تھیں۔
اسی رنجش کی بناء پر 8 اپریل کو ملزم نے اپنی خالہ کو ان کے گھر میں گلا دبا کر قتل کیا اور پھر لاش گھر کے کمرے میں چھوڑ کر مرکزی دروزے کو تالا لگا کر روپوش ہوگیا تھا۔
مقتولہ غیر شادی شدہ تھیں اورمحکمہ صحت سے بطورلیڈی ہیلتھ ورکر سبکدوش ہوکر اپنے گھر میں اکیلی رہائش پزیر تھیں۔ خاتون کے قتل کا ایک مہینے تک کسی کو علم نہیں ہوسکا تھا۔
مقتولہ کے بھائی عبدالرحمان کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ زیر حراست ملزم کے خلاف درج کر لیا گیا ہے جبکہ عدالت نے ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube