Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

کراچی: گلبرک میں 10سالہ بچے پر شیر کا حملہ

SAMAA | - Posted: May 21, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: May 21, 2021 | Last Updated: 4 months ago

Lion Case KHI VO 21-05 Lion Case KHI VO 21-0

کراچی کے علاقے گلبرک میں 10 سالہ بچے پر شیر نے حملے کر دیا جس پر پولیس نے سعد نامی شخص اور سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا۔

شیر کا اصل مالک اسامہ فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق اسامہ نامی شخص شیروں کی خرید و فروخت کا کام کرتا ہے۔ اسامہ کا بھائی سعد شیر کو لے کر دوست حمید کے گھرلایا تھا۔

حمید نےسعد کو کہا شیر کے ساتھ تصویر لینی ہے اور اسی دوران شیر نے حمید کے 10سالہ بیٹے پر حملہ کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسامہ شیر کو لے کر نامعلوم مقام پر فرار ہوچکا ہے۔

وائلڈ لائف کنزرویٹر جاوید مہر کے مطابق اس معاملے کو محکمہ سندھ وائلڈ لائف نے اٹھایا ہے۔ انکوائری جاری ہے اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ”رہائشی علاقے میں ایک گوشت خور جانور کو پالتو جانور کے طور پر رکھنا ایک مجرمانہ فعل ہے”۔

شیر کے مالک اسامہ کے خلاف مقدمہ گرفتاری کے بعد درج کیا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube