Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

بیرون ملک جانیوالے18سال سے زائدعمر کے ہرشخص کی ویکسینیشن کافیصلہ

SAMAA | - Posted: May 20, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: May 20, 2021 | Last Updated: 4 months ago

فوٹو: آن لائن

سندھ حکومت نے بيرون ملک جانے والوں کو سہولت دينے کا فيصلہ کرلیا، شناختی کارڈ، تعليمی ويزہ اور ورک پرمٹ کا حامل 18 سال سے زائد عمر کا ہر شخص ويکسين لگوانے کا اہل ہوگا، ايکسپو سينٹر ميں قائم ويکسينشن سينٹر کو بھی پورا ہفتہ 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فيصلہ کيا گيا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت کے مطابق 18 سال سے زائد عمر کا ہر وہ پاکستانی جو شناختی کارڈ، بیرون ملک جانے کیلئے تعلیمی ویزا اور کام کرنے کا اجازت نامہ رکھتا ہو وہ 21 مئی 2021ء سے کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے کا اہل ہوگا۔

محکمہ صحت سندھ نے کرونا ویکسین مرحلے کو مزید فعال بنانے کیلئے ایکسپو سینٹر میں قائم ویکسینیشن سینٹر کو بھی ہفتے کے ساتوں دن 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے سے ان افراد کو فائدہ ہوگا جو دن کے اوقات میں آفس اور کاروباری مصروفیات کی وجہ سے ویکسین نہیں لگوا سکتے۔

محکمہ صحت سندھ نے اپنے ملازمیں کے علاوہ نجی سطح پر کام کرنے والے ڈاکٹرز، پیرامیڈکس، نرسز اور دیگر خدمات سرانجام دینے والے افراد کو جلد از جلد ویکسین لگوانے کی ہدایات کی ہے، ویکسین نہ لگوانے والے ہیلتھ پروفیشنل کیخلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔

سندھ حکومت نے یہ فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے بیرون ملک سفر کرنیوالے ہر شہری کو ویکسین لگانے کی اجازت دینے کے اعلان کے بعد کیا۔

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 20 ہزار 421 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 2 ہزار 76 کرونا کیسز کی تصدیق ہوئی، جس کا تناسب 10.2 فیصد بنتا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube