Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

پشاور: ابو ظہبی سے آنے والے 60 مسافروں میں کرونا کی تصدیق

SAMAA | - Posted: May 20, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: May 20, 2021 | Last Updated: 4 months ago

فائل فوٹو

پشاور ایرپورٹ پر ابوظبی سے آنے والی 2 پروازوں کے 60 مسافروں میں 20 مئی کی صبح کرونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

اس موقع پر مسافروں نے دوبارہ ٹیسٹ کا مطالبہ کیا۔ جس کے بعد دوبارہ ٹیسٹ میں 60 مسافروں میں وائرس کی تصدیق کی گئی۔

پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن اور نجی ایئر لائن کی پرواز نے 20 مئی کی صبح پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔

مسافروں کے اسرار پر دوسری بار ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ نے ایرپورٹ سیکیورٹی کو بھی طلب کرلیا۔

ایئرپورٹ پر موجود مسافروں کا کہنا تھا کہ اسلام اباد اور لاہور کے ایرپورٹ پر مسافروں کے دوبارہ ٹیسٹ کرنے پر نتائج منفی آئے تھے۔ مسافروں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ پی آئی اے کے اندر کوئی بھی سماجی فاصلے کا خیال نہیں رکھ رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پشاور ایرپورٹ عملے کے 32 ارکان پہلے ہی کروبا وائرس کا شکار ہیں۔ ابھی تک پشاور آنے والے 80 مسافروں میں وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube