Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

ملتان سےکراچی جانے والی مسافر کوچ کوحادثہ، 13افراد جاں بحق

SAMAA | - Posted: May 20, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: May 20, 2021 | Last Updated: 4 months ago

زخمیوں میں 8افراد کی حالت تشویشناک ہے

پنو عاقل کے قریب ملتان سے کراچی جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے باعث 13افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مسافر کوچ کو حادثہ پنوعاقل ميں کلر گوٹھ کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آیا جس میں 30افراد زخمی بھی ہوئے۔

زخمیوں کو سول اسپتال سکھر منتقل کر دیا گیا جہاں 8افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

عينی شاہدين کے مطابق چھت پر زيادہ تر مزدور سوار تھے جو کام کے ليے کراچی آرہے تھے۔ بس الٹنے کے نتيجے ميں چھت پر سوار يہ غريب مسافر بس کے نيچے دب گئے۔

ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عديل تصور اور ايس پی عرفان سموں نے جائے حادثہ اور اسپتال کا دورہ کيا۔ ريسکيو آپريشن کی نگرانی کی اور حادثے کے بعد سکھر کے تمام اسپتالوں ميں ايمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

واضح رہے کہ عيد کی چھٹيوں ميں لاک ڈاون کے باعث مسافر بسوں پر مکمل پابندی تھی۔ 16مئی سے بسيں چلانے کی اجازت دی گئی تو ساتھ ہی يہ شرط بھی عائد کی گئی کہ آدھی نشستيں خالی رکھی جائيں گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube