Tuesday, September 28, 2021  | 20 Safar, 1443

کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی، سمندری ہوائیں بحال

SAMAA | - Posted: May 20, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: May 20, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Karachi weather

سندھ ہائی کورٹ کی طرف جانے والی سڑک کا منظر۔ فوٹو: آن لائن

کراچی میں طوفان ٹاؤٹے کی شدت ختم ہونے کے بعد گرمی کی شدت میں کمی جب کہ سمندری ہوائیں بھی بحال ہوگئی ہیں۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے زیریں علاقوں میں آج بھی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کراچی میں گرمی برقرار رہے گی۔

شہرِ میں صبح کے اوقات میں 21 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

صبح کے وقت شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ سندھ میں دادو، نواب شاہ، سکھر اور دیگر اضلاع میں شدید گرمی ہوگی۔ درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ بحیرہ عرب میں بننے والے طوفان ٹاؤٹے کی شدت کے باعث کراچی میں طوفانی گرد آلود گرم اور تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری تھا، جو اب ختم ہوگیا ہے۔

ملک کے دیگر حصوں کا موسم

جمعرات کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیراور گلگت بلتستان میں آندھی، تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ میں آج بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اسلام آباد میں رات کو بادل برسنے کا امکان ہے

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube